13 نومبر 2014 - 13:06
 کوئٹہ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 شیعہ جوان شہید

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی امام بارگاہ حسینی سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے متولیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے، لیکن حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے اب تک حملہ آور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جاسکا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلوچی اسٹریٹ میں گذشتہ شب دہشتگردوں کی فائرنگ سے دو شیعہ مسلمان شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تکفیری دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے امام بارگاہ حسینی سیٹلائٹ ٹاؤن کے متولی شاکر عباس اور نوید عباس کو شہید کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شُہداء کے جسد خاکی کو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا۔ جنہیں بعدازاں بہشت زینب (س) ہزارہ قبرستان علمدار روڈ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یاد رہے اس سے قبل بھی امام بارگاہ حسینی سیٹلائٹ ٹاؤن کے متولیوں کو نشانہ بنایا جاچکا ہے لیکن حکومت اور انتظامیہ نے اب تک ان حملہ آور دہشتگردوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچای.

.......

/169