13 نومبر 2014 - 12:21
اوبامہ کے اعلی مشیر: ایران اورگروپ 1+5 کے درمیان اختلافات قابل حل ہیں

امریکی صدرباراک اوبامہ کے اعلی مشیر کا کہنا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اختلافات قابل حل ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ کے اعلی مشیرفلیپ گورڈن کا کہنا ہے کہ ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں اختلافات قابل حل ہیں۔ اس نے کہا کہ ایران  ہمیں ایسے موارد قبول کرانے کی کوشش کررہا ہے کہ جن موارد کو ہم آسانی کے ساتھ قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود ایران اور گروب 1+5 کے درمیان اختلافات قابل ہیں ۔ مشرق وسطی میں امریکی صدر کے اعلی مشیر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کی پریشانی کو درک کررہا ہے لیکن ایران کے پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کا مطالبہ بھی صحیح نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169