13 نومبر 2014 - 11:47
مقبوضہ علاقوں میں مزید گھروں کی تعمیر کو منظوری

عالمی برادری کی جانب سے اسرائیل توسیع پسندانہ پالیسیوں کو ترک کرنے مطالبات کے باوجود یہ حکومت مقبوضہ فلسطین کی سرزمین پر مزید 200 گھر تعمیر کر رہی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  بدھ کو مشرقی القدس کی راموت علاقے میں اسرائیل کا مزید 200  گھر بنانے کے موضوع پر بحث کرنے کا ارادہ تھا۔ اسرائیلی حکومت کی منصوبہ اور تعمیراتی کمیٹی نے4  نومبر کو راموت بستی میں مزید 216  اور جبل ابو غنیم علاقے میں 62  گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو منظوری دی ہے۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ اس سے پہلے صیہونی وزارت داخلہ نے رامت شلومو علاقے میں مزید 500  نئے گھروں کی تعمیر کی اجازت دی تھی۔ اسرائیلی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2015  میں کالونیوں کی توسیع کے بجٹ میں مزید اضافہ کرے گی۔ اسرائیلی حکومت عالمی صیہونیزم تنظیم کے کالونیوں کی تعمیر کے محکمہ کو فلسطینی علاقوں میں نئے گھروں کی تعمیر کے لئے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کا بجٹ مخصوص کرے گی۔

.......

/169