اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے دن باکو میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ممالک کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کا حق حاصل ہے اور جدید ٹیکنالوجیز پر بعض ممالک کی اجارہ داری قائم ہونے کی اجازت نہیں دی جانی چاہۓ۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے اس پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ایران اور آذربائیجان کے درمیان توانائي ، تجارت ، مواصلات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی میدانوں میں باہمی تعاون کی بہت گنجائش پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک کی حکومتیں باہمی تعلقات میں زیادہ سے زیادہ قربت پیدا کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہیں۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے مزید کہاکہ ایران خطے کی اقوام اور ممالک کے ساتھ دوستی ، پرامن بقائے باہمی ، بھائی چارے اور اتحاد کے راستے پر گامزن ہے۔ اس پریس کانفرنس میں آذربائیجان کے صدر الہام علی اف نے بھی کہا کہ ایران اور جمہوریہ آذربائیجان کے دوستانہ تعلقات پائیدار ہیں اور کوئی بھی طاقت دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات میں خلل پیدا نہیں کرسکتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲