11 نومبر 2014 - 05:50
عراق میں چوبیس گھنٹوں میں پچاس دھشتگرد ہلاک

عراق میں سیکورٹی ذرائع کے اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک سو اٹھاسی بموں کو ناکارہ بنایا گیا ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق میں سیکورٹی ذرائع کے اعلان کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مختلف کارروائیوں میں پچاس دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک سو اٹھاسی  بموں کو ناکارہ بنایا گیا ۔
جرمن خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی پولیس نے آج اعلان کیا ہے کہ شمال مشرقی بغداد سےستاون  کلومیٹر کے فاصلے پر بعقوبہ سٹی کے مختلف علاقوں میں داعش کے پچاس دہشت گرد مارے گئے۔ عراق کی فضائیہ نے شمال مشرقی بعقوبہ میں جلولا علاقے میں داعش کی چھاؤنی کو نشانہ بنایا جس میں سعدیہ علاقے کا خود ساختہ گورنر ابو الامین موصلی اپنے بیس ساتھيوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا۔
واضح ہو کہ سیکورٹی ذرائع نے بعقوبہ میں سعديہ اور جلولا کے دہی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے دوران بائیس دہشت گرد مارے گئے۔ اسی طرح مقداديہ کی تحصیل میں رضاکاروں کی ایک چھاؤنی پر دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا جس میں آٹھ دہشت گرد مارے گئے۔
دوسری جانب بغداد فوجی مہم کے کمانڈر نے بتایا ہے کہ فوج نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 188  بموں کو ناکارہ اور دہشت گردوں کے نو ٹھکانوں کو تباہ کردیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲