اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مشرقي سعودي عرب کے شہرالعواميہ ميں نقاب پوش دہشتگردوں نے عوام پر فائرنگ کي ہے -
اس فائرنگ ميں ممکنہ طور پر ہونے والے جاني نقصان کے بارے ميں ابھي کچھ بھي نہيں بتايا گيا ہے -
رپورٹ ميں يہ بھي نہيں بتايا گيا ہے کہ پيرکو العواميہ ميں نقاب پوش دہشتگردوں نے کس جگہ اور کس موقع پر دہشتگردانہ حملہ کيا ہے -
ياد رہے کہ شب عاشور مشرقي سعودي عرب کے شہر الاحسا ميں تين حسينيوں اور مساجد پر تکفيري دہشتگردوں کے حملوں ميں کم سے کم آٹھ افراد شہيد اور تيس سے زائد زخمي ہوئے تھے -
سعودي حکومت نے اعلان کيا تھا کہ اس حملے ميں منحرف گروہ القاعدہ کے عوامل ملوث تھے -
سعودي حکومت نے ان حملوں کے سلسلے ميں درجنوں دہشتگردوں کو گرفتار کرنےکا بھي دعوي کيا ہے-
.......
/169