اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور یورپی یونین کی نمائندہ کیتھرین اشٹین کے درمیان عمان کے دارالحکومت مسقط میں آج ہونے والے پہلے دن کے سہ فریقی مذاکرات ختم ہوگئے ہیں اور یہ مذاکرات کل پیر کو بھی جاری رہیں گے۔ ظریف، کیری اور اشٹین نے، ایک جامع سمجھوتے کے حصول کے لئے، آج کے مذاکرات میں ایران کے خلاف عائد پابندیاں اٹھائےجانےاور یورینئم کی افزودگی کی سطح کے سلسلے میں تبادلۂ خیال کیا۔ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے مسقط ميں صحافيوں سے گفتگو ميں بھی ، سہ فريقي مذاکرات کے ايجنڈے کا ذکر کرتے ہوئے بتايا کہ جن اہم موضوعات پر اختلافات باقي ہيں ان ميں ايک، ايران کے اندر يوريينيئم کي افزودگي کي سطح اور ايران پر عائد غير قانوني پابندياں ختم کرنے کا طريقہ ہے -وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے وضاحت کي کہ اس بارے ميں کوئي اختلاف نہيں ہے کہ ايران کے اندر يورينيئم کي افزودگي جاري رہے گي ، اختلاف افزودگي کي سطح پر ہے۔ ايران کے وزيرخارجہ نے کہا کہ مغرب، اگر صحيح راہ حل چاہتا ہے او مسئلے کو حل کرنے ميں سنجيدہ ہے تو اس کو نيک نيتي سے کام لينا چاہئے - وزير خارجہ نے کہا کہ اگر گروپ پانچ جمع ايک نے نيک نيتي کا مظاہرہ کيا تو چوبيس نومبر تک، جوہري سمجھوتہ طے پاسکتا ہے۔ مذاکراتی فریقوں کی یہ کوشش ہے کہ چوبیس نومبر کی مہلت ختم ہونے قبل ہی ایک حتمی سمجھوتہ طے پاجائے۔







.......
/169