اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ولید المعلم نے اتوار کے دن دمشق میں شام کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مسٹورا (Staffan de Mistura) سے ملاقات کے دوران دہشتگرد گروہ داعش سے مقابلے کے لۓ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں خاص کر قرار داد نمبر دو ہزار ایک سو ستّر پر عملدرآمد پر تاکید کی۔ اس ملاقات میں ولید المعلم اور اسٹیفن ڈی مسٹورا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر دو ہزار ایک سو اٹھتّر کو عملی جامہ پہنائےجنے پر بھی تاکید کی۔ واضح رہے کہ اس قرارداد میں دوسرے ممالک کو شام اور عراق میں غیر ملکی دہشتگردوں کے داخلے کی روک تھام کا پابند قرار دیا گیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲