9 نومبر 2014 - 15:43
ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی حالیہ تبدیلیوں اور دہشت گرد گروہوں کے خطرات نیز علاقے پر اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور عمان کے وزرائے خارجہ نے علاقے کی حالیہ تبدیلیوں اور دہشت گرد گروہوں کے خطرات نیز علاقے پر اس کے پڑنے والے اثرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ ایران کی وزارت خارجہ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یوسف بن علوی نے آج ایٹمی مذاکرات کے ضمن میں مسقط میں ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات، اور علاقے کے ملکوں کےدرمیان تعاون کی تقویت کے دائرے میں موجودہ تعاون کو مثبت قرار دیا۔ محمد جواد ظریف نے ایٹمی مذاکرات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ایٹمی مذاکرات کے لئے عمان کی میزبانی پر ان کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے نیک نیتی کے ساتھ ایٹمی مذاکرات کا آغاز کیاہے اور اس پر مکمل سنجیدگی سے عمل بھی کیاہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تہران، ملت ایران کے مکمل ایٹمی حقوق کی ضمانت فراہم کئے جانے پر مبنی راہ حل کے حصول میں پرعزم ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲