اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق تحریک حماس کے رہنما نے غزہ پٹی میں تحریک فتح کے رہنماؤں کے گھروں میں ہونے والے بم دھماکوں کی ایک بار پھر مذمت کی اور تحریک فتح کے بعض رہنماؤں کے بیانات پرکہ جو فلسطینیوں کے درمیان تفرقہ اور اختلاف پیدا ہونے اور قومی آشتی کو نقصان پہنچنے کا باعث بن رہے ہیں ، تنقید کی۔
صلاح بردویل نے کہا کہ تحریک فتح کے رہنماؤں کے بیانات سے قوم کے اتحاد اور سیکورٹی میں کوئي مدد نہيں ملےگی بلکہ یہ قومی آشتی کو عملی جامہ پہنانے سے فرار کی کوشش ہے
واضح رہے کہ نامعلوم افراد نے جمعہ کے دن غزہ میں تحریک فتح کے گھروں اورگاڑیوں میں کئی بم دھماکے کئے لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا۔
.......
/169