اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے وزیر خارجہ یوسف بن علوی نے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کی کہ موجودہ صورتحال میں ایران کے ساتھ دشمنی عرب ممالک کے فائدے میں نہیں ہے اور اس دشمنی کا ان کو بہت نقصان ہوگا۔ عمان کے وزیر خارجہ نے اس بات کو بیان کرتے ہوئے کہ مسقط تہران اور ریاض کے مواقف کو قریب تر لانے کی کوشش کر رہا ہے کہا کہ خطے کا مستقبل اچھی ہمسائيگي کی بنیاد پرہوگا اور اچھی ہمسائيگي کے لۓ ممالک کے مفادات کا مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔
.......
/169