اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں کے عوام نے آج نماز جمعہ کے بعد سڑکوں پر نکل کر سعودی عرب کے شہر الاحساء میں عزاداروں پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کے خلاف مظاہرے کئے اور اس واقعے کی پرزور مذمت کی ۔
مظاہرین نے اس حملے میں شہید ہونے والے افراد کے اہداف سے وفاداری کا اعلان کیا۔ مظاہرین نے بحرین کی آل خلیفہ ڈکٹیٹر حکومت کی پالیسیوں اور اس حکومت کی جانب سے عزاداروں کی توہین کئے جانے کی بھی مذمت کی ، مظاہرین نے بحرینی حکومت سے مذہبی تعصب اور امتیازي سلوک کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے الاحساء صوبے کے الدالوہ گاؤں کی امام بارگا ہ پر دہشتگردوں کے حملے میں آٹھ عزآدار شہید اور تیس سے زيادہ زخمی ہوگئے تھے ۔
.......
/169