اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے مسعود خان نے فلسطینی مسلمانوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں اور صیہونی کالونیوں کی تعمیر کو ساز باز مذاکرات کی ناکامی اور مشرق وسطی میں بدامنی کا سب سے بڑا سبب قرار دیا ہے۔
مسعود خان نے مسئلہ فلسطین کے حل کےلئے اقوام متحدہ کے موثراقدام اورکوشش کی ضرورت پرتاکید کرتے ہوئے کہا کہ خودمختار فلسطینی ریاست کی تشکیل انیس سو سڑسٹھ سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر اوربیت المقدس کو اس کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے ہوناچاہئے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے نمائندے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد ، ملت فلسطین اور ایک خود مختار ملک کے حامل ہونے کے حق کے لئے ان کی جد وجہد اور استقامت کی حمایت کرتا رہے گا۔
.......
/169