اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے اسٹریٹجک اعتبار سے اہم شہر الخوخہ پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا۔ الخوخہ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس شہر سے بحیرہ احمر اور آبنائے باب المندب تک براہ راست رسائی حاصل ہوتی ہے۔
انصار اللہ تحریک نے اس سے ایک روز قبل القاعدہ کے خلاف لڑائی میں اہم پیش رفت کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا سے جنوب میں 200 کیلومیٹر کے فاصلے پر واقع عدین شہر کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا تھا۔
انصار اللہ کے جنگجو دو اہم شہروں ردع اور صعدہ سے پہلے ہی القاعدہ سے وابستہ دہشت گردوں کو بھگا چکے ہیں۔
29 اکتوبر کو انصار اللہ تحریک کے مجاہدین نے ملک کے مرکزی صوبے إب کے اسٹریٹجک شہر ردمع سے بھی القاعدہ عسکریت پسندوں کو پسپائی اختیار کرنے پر مجبور کر دیا تھا۔
القاعدہ کے دہشت گرد یمن میں آے دن سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کو دہشت گردانہ کارروائیوں میں نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
.......
/169