اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر پیٹرولیم بیژن نامدار زنگنہ نے کہ جو ایران اور ترکمستان کے درمیان سیاسی اور اقتصادی تعلقات کے فروغ کے مقصد سے جمعرات کو ایک روزہ دورے پر عشق آباد پہنچے ہیں ترکمستان کے اعلی رتبہ حکام سے مذاکرات اور گفتگو کی ہے۔
ایران کے وزیر پیٹرولیم نے اپنے ایک دورہ دورے میں جمعرات کی شام ترکمستان کے صدر قربان قلی بردی محمداف ، وزیر خارجہ رشید مردف اور انرجی اور تیل و گیس کے امور میں ترکمستان کے صدر کے مشیر خواجہ محمداف کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
واضح رہے کہ ایران اس وقت، ترکمستان کو ٹیکنیکل اور انجینئرنگ کے شعبے میں تجارتی سامان برآمد کرنے کے لئے آمادہ ہے۔
.......
/169