اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غضنفررکن آبادی نے آج مقدس شہر قم ميں مغربی ایشیاء کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عالم میں جب تسلط پسند نظام ایران کے سامنے صف آرا ہے ، رہبرانقلاب اسلامی کی حکیمانہ قیادت نے اسلامی جمہوریہ ایران کو علاقے کے پائدار ملک میں تبدیل کردیا ہے۔
ایران کے نائب وزيرخارجہ نے مشرق وسطی کی موجودہ صورت حال کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں تیل وگیس کے مالامال ذخائر کی موجودگی سے مغربی سامراج کے لئے مشرق وسطی میں آنے کی زمین ہموارہوئی ہے۔ غضنفررکن آبادی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ دشمنی ، ہمیشہ دشنموں کے ایجنڈے میں رہی ہے اور علاقے میں دشمن کا مقصد لبنان و فلسطین میں استقامت کو پوری طرح ختم کرنا اور شام کو شکست سے دوچار کرنا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169