اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یورپ کے سابقہ اور موجودہ سفارکاروں کے ایک گروہ نے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جامع سمجھوتے کے حصول کی درخواست کی ہے۔
ان سفارتکاروں نےاپنے بیان میں تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں جامع معاہدے کےحصول کوملتوی کرنے سے اس معاملے کے سفارتی حل کے مخالفین کو مزید موقع مل جائےگا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ مذکورہ معاہدے میں ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں عالمی برادری کی تشویش اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے ایران کےجائز حق کو مد نظر رکھا جاناچاہئے۔اس اعلامیے پر اسپین، اٹلی، اور سوئڈن کے وزیرخارجہ نیز یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کمیشن کے سابق سربراہ خاویرسولانا سمیت یورپ کے سابقہ اور موجودہ سفارتکاروں کے دستخط موجود ہیں۔واضح ہو کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا نیا دور گیارہ نومبر کو یورپ میں ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169