اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین نے صیہونی حکومت سے تمام غیر قانونی آبادیوں کی تعمیر روکنے اور فلسطین کیساتھ فوری امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ بیجنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں صیہونی ریاست پر زور دیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں فوری غیر قانونی آبادیوں کی تعمیر کا منصوبہ ختم کیا جائے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے اقدامات امن کیلئے بین الاقوامی کاوشوں کے خلاف ہیں۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صیہونی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین سے دوبارہ امن مذاکرات شروع کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲