5 نومبر 2014 - 13:27
سينا ميں انصاربيت المقدس نامي گروہ کےپندرہ افراد گرفتار

مصري فوجيوں نے سينا ميں انصاربيت المقدس نامي گروہ کےپندرہ افراد کو گرفتار کرليا ہے

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصرميں ايک سيکورٹي عہديدار کا کہناہےکہ فوج کے جوانوں نے جنوبي سينا کے ايک گھر پر حملہ کرکے انصاربيت المقدس گروہ کے پندرہ اراکين اور ليڈروں کو گرفتار کرليا ہے –

مصر ميں سيکورٹي ذرائع نے بتايا کہ ان سبھي پندرہ افراد نے محاصرے ميں آنے کے بعد کسي مزاحمت کے بغير خود کو فوجيوں کے حوالے کرديا –
ان افراد نے بازپرس کےدوران بتايا کہ انہوں نے دہشت گرد گروہ داعش سے بيعت کرنے کے بعد مصرميں دہشت گردانہ کاروائيوں کا منصوبہ تيار کيا تھا -
انصاربيت المقدس گروہ کے گرفتار کئے گئے افراد کا کہنا تھا کہ ان کے منصوبوں ميں ايک منصوبہ مصر اور ليبيا کي سرحدکے درمياني علاقےميں دہشت گردوں کا ايک اڈہ بنانا تھا- ان افراد نےبتايا کہ وہ اس کےذريعے ہتھياروں کے ان اسمگلروں سے بھي رابطہ کرتے ہيں جو ليبياکے راستے ہتھيار سپلائي کرتے ہيں -

۔۔۔۔۔۔۔

/169