اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاقے خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں منگل کے روز دو بم دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں 4 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد مارے گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کے ایک بازارمیں سیکورٹی اہلکاروں کے گشت کے دوران ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکاروں سمیت 3 افراد مارے گئے۔ بم کو سڑک کے کنارے نصب کیا گیا تھا۔ اس بم دھماکے کے بعد سیکورٹی اہلکار لاشوں کو اسپتال لے جارہے تھے کہ ایک اور دھماکا ہوا جس میں دو سیکورٹی اہلکار مارے گئے اور 8 زخمی ہوگئے۔پولیس نے اس سلسلے میں 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲