اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حیدر العبادی نے پیر کو ایک بیان جاری کے سیکورٹی فورسز سے کہا ہے کہ وہ امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے آنے والے زائرین کی حفاظت کی اہمیت سے آگاہ رہیں اور اس ذمہ داری کو پورے شعور کے ساتھ، اور داعش سے جدوجہد کی طرح ہی پورا کریں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال روز عاشورا ایسی صورت میں آیا ہے کہ جب عراقی عوام اپنی سرزمین اور عقائد کی حفاظت کے لئے ایسے گروہ سے لڑ رہے ہیں جو نسل کشی، اغوا، تباہی و بربادی اور جنسی اذیت جیسے تمام خوفناک جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے اور عراق میں مذہبی کشیدگی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
عراقی وزیر اعظم کے بیان میں فوج اور رضاکاروں سے کہا گیا ہے کہ وہ داعش کے دہشت گردوں کے خلاف جدوجہد اور اس مجرم گروہ کی سرکوبی جاری رکھیں اور ملک کی تمام سرزمینوں کو ان قبضے سے آزاد کرا لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169