3 نومبر 2014 - 23:03
عراق، موصل سٹی کو آزاد کرانے کی تیاری مکمل

عراق کے صدر نے کہا ہے کہ موصل سٹی کو داعش کے دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی پوری تیاری کر لی گئی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق فؤاد معصوم نے شمالی عراق کے نینوا صوبے کے قبائل کے عمائدین سے ملاقات میں داعش کو تمام عراقیوں کا دشمن قرار دیا اور کہا کہ موصل سٹی کو آزاد کرانے کی کوششوں میں تیزی آئی ہے اور تمام فریق نے موصل سٹی کو دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی تیاری کر لی ہے۔

نینوا کی صوبائی کونسل نے عراقی حکومت سے اپیل کی ہے کہ موصل سٹی کی آزادی کے لئے سیکورٹی اور فوجی کوششوں میں مزید تیزی لائے اور بے گھر لوگوں کے لئے اضافی انسانی امداد روانہ کرے۔

در ایں اثنا عراق کے وزیر دفاع خالد العبیدی نے بتایا ہے کہ وزارت داخلہ سے متعلق عراقی فوج کی ایک بٹالین اور رضاکار فورس کی سات ٹکڑیاں موصل سٹی میں خصوصی مہم "آزادی عظیم" کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔
.......

/169