اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اعلاميہ بالفور کي برسي کي مناسبت سے غزہ، غرب اردن اور بيت المقدس ميں فلسطينيوں نے مظاہرے کرکے اپني غصب شدہ زمينوں کي واپسي کا مطالبہ کيا ہے - ہمارے نمائندوں کي رپورٹوں کے مطابق فلسطيني مظاہرين نے اسي کے ساتھ سرزمين فلسطين کي مکمل آزادي تک اپني جدوجہد جاري رکھنے کا اعلان کيا –
فلسطيني مظاہرين نے اسي کے ساتھ اعلان کيا کہ بيت المقدس فلسطيني رياست کا دارالحکومت باقي رہے گا - فلسطيني عوام نے اسي کے ساتھ قدس شريف اور مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصي کے خلاف صيہوني سازشوں کي مذمت کي اور مسلمين عالم سے مطالبہ کيا کہ وہ اس سازش پر خاموش نہ رہيں –
ہمارے نمائندے کے مطابق بيت المقدس ميں صيہوني فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور ان پر آنسوگيس کي شيلنگ کي –
صيہوني فوجيوں کے حملے ميں متعدد فلسطينيوں کے زخمي ہونے کي بھي خبر ہے –
قابل ذکر ہے کہ صيہوني حکومت نے مسجد الاقصي کے دروازے بند کرديئے ہيں اور فلسطينيوں کو مسجد الاقصي ميں داخل ہونے اور نماز پڑھنے کي اجازت نہيں ہے –
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ صيہوني حکومت کي پارليمنٹ کے ڈپٹي اسپيکر نے مسجد الاقصي ميں داخل ہوکے مسلمانوں کے قبلہ اول کي بے حرمتي کي ہے جس پر فلسطيني عوام ميں کافي اشتعال پايا جاتا ہے - مختلف فلسطينيي تنظيموں نے صيہوني حکومت کي پارليمنٹ کے ڈپٹي اسپيکر کے اس اقدام کي مذمت کي ہے.
.......
/169