3 نومبر 2014 - 22:51
ايران اورعراق سميت دنيا بھرميں شہدائے کربلا کي عزاداري عروج پر

پیر نومحرم کي مناسبت سے ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قريوں ميں مجالس عزا ميں علمدار کربلا حضرت ابولفضل العباس کے فضائل و مصائب بيان کئے جارہے ہیں اور ماتمي دستوں ميں آپ کے نوحے پڑھےجارہے ہیں -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  پیر نومحرم کي مناسبت سے ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قريوں ميں مجالس عزا ميں علمدار کربلا حضرت ابولفضل العباس کے فضائل و مصائب بيان کئے جارہے ہیں اور ماتمي دستوں ميں آپ کے نوحے پڑھےجارہے ہیں - ايران اور عراق ميں نومحرم کو علمدار کربلا  کي ياد منائي جاتي ہے اور اس مناسبت سے پورے ايران ميں عزاداري کا سلسلہ اس وقت بھي جاري ہے -

 اسي کے ساتھ ہمارے نمائندے کي رپورٹ کے مطابق کئي ملين عزادار کربلائے معلي پہنچ چکے ہيں اور اس وقت سيد الشہدا حضرت امام حسين اور علمدار کربلا حضرت ابولفضل العباس عليہما السلام  کے روضے اور بين الحرمين کا علاقہ عزاداروں اور ماتمي دستوں سے مملو ہے-

 

عراق کے مختلف علاقوں سے کربلائے معلي کي جانب عزاداروں کے کارواں رواں دواں ہيں جبکہ ہمارے نمائندے نے بتايا ہے کہ کئي ملين عزادار کربلا ئے معلي پہنچ چکے ہيں –


ہر سال عراق کے تمام شہروں اور قريوں سے دسيوں لاکھ عزادار پيدل چل کے کربلائے معلي پہنچتے ہيں –
کربلائے معلي کے منتظمين نے بتايا ہے کہ پیر کي شام تک چار ملين سے زائد عزادار کربلا پہنچ چکے ہيں  اور اس وقت عزاداري ميں مصروف ہيں –


ايران ،ہندوستان اور پاکستان سميت دنيا کے مختلف ملکوں سے ہزاروں زائرين بھي عاشورا منانے کے لئے کربلائے معلي پہنچ چکے ہيں -


  زائرين اور عزاداروں کي سيکورٹي اور انہيں رفاہ فراہم کرنے کے لئے عراقي حکومت نے  خصوصي انتظامات کئے ہيں –

   دوسري جانب سيکورٹي عہديداروں نے اعلان کيا ہے کہ کربلا اور بابل سے بياسي دہشتگردوں کو گرفتار کيا گيا ہے جونو اور دس محرم کو عزاداروں پر دہشتگردانہ حملے کرنا چاہتے تھے - ان دہشتگردوں کے پاس سے بھاري مقدار ميں دھماکہ خيز مواد، اور تيار بم برآمد ہوئے ہيں - عراقي سيکورٹي اہلکاروں نے اسي طرح متعدد کاربموں کا پتہ لگا کے انہيں ناکارہ بنانے کا بھي اعلان کيا ہے - اس رپورٹ کے مطابق پکڑے جانے والے دہشتگردوں ميں دوسرے ملکوں کے باشندے بھي شامل ہيں -

 

نو محرم کي تاريخ، نواسہ رسول حضرت امام حسين(ع) کے بھائي اور لشکر حسيني کے علمدار حضرت عباس(ع) سے منسوب ہے اسي مناسبت سے ايران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں ميں مجلس و ماتم اور نوحہ خواني وسينہ زني نيز جلوس عزا برآمد کئے جانے کا سلسلہ جاري ہے-

ايران کے مقدس شہروں خاص طور سے مشہد ميں فرزندرسول حضرت امام علي رضا(ع) کے حرم مطہر اور قم المقدسہ ميں حضرت فاطمہ معصومہ(س) کے حرم مطہر ميں عزاداران حسيني کا جم غفير ہے جو نواسہ رسول حضرت امام حسين(ع) اور ديگر شہدائے کربلا کا پرسہ دينے کيلئے جمع ہوئے ہيں-

 

اسي طرح شب تاسوعا کي مناسبت سے حسينہ امام خميني ميں رہبر انقلاب اسلامي کي شرکت سے ايک مجلس عزا کا انعقاد ہوا جس کو حجت الاسلام والمسلمين علي رضا پناہيان نے خطاب کيا-
-
 

 

 

مشہد مقدس ميں فرزند رسول حضرت امام رضا عليہ السلام کے روضہ مقدس ميں لاکھوں ايراني اور غير ايراني زائرين اور عزادار ، مجالس عزا نوحہ خواني اور سينہ زني ميں مصروف ہيں -
قم ميں حضرت امام علي رضا عليہ السلام کي خواہر گرامي حضرت معصومہ قم سلام اللہ عليہا کا روضہ اقدس بھي عزاداروں، سوگواروں اور ماتمي دستوں سے مملو ہے -

 

شيراز، اصفہان، کاشان، اور زاہدان سميت ايران کے سبھي  مرکزي، جنوبي، شمالي مغربي اور مشرقي علاقوں ميں نومحرم کے مخصوص ماتمي دستے برآمد ہوئے اور عزاداري کا سلسلہ اس وقت بھي جاري ہے - خاص طور پر شہر زنجان کا حسينيہ اعظم اور اس کے اطراف کي سڑکين اس وقت بھي ماتمي دستوں سے چھلک رہي ہيں-

 

 

واضح رہے کہ دنيا کے مختلف ديگر ملکوں منجملہ ہندوستان اور پاکستان ميں بھي آج ہي نويں محرم ہے جہاں مختلف علاقوں ميں شہدائے کربلا کا غم منايا جارہا ہے

  پاکستان اور ہندوستان سميت دنيا کے تمام ديگر ملکوں ميں بھي نومحرم کي مناسبت سے ماتمي دستے برآمد ہوئے-

 

 

ہمارے نمائندوں کے مطابق ممبئي، دہلي، جموں و کشمير کے مختلف شہروں، لکھنؤ سميت رياست اترپرديش کے تمام شہروں اور قريوں ، رياست بہار، جھار کھنڈ، مغربي بنگال، بھوپال، اور جنوبي ہندوستان کے تقريبا تمام شہروں ميں شہدائے کربلا کي عزاداري کا سلسلہ جاري ہے اور نو محرم کي مناسبت سے مخصوص ماتمي دستے اور علم و ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے -

اسي طرح پاکستان ميں، انتہا پسند دہشتگردوں کي دھمکيوں کے باوجود کراچي اور  حيدرآباد سميت صوبہ سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں، بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ اور ديگر شہروں، صوبہ خيبر پختونخواہ کے صدر مقام پشاور سميت اکثر شہروں ، پاراچنار اور کرم ايجنسي کے ديگر علاقوں، صوبہ پنجاب کے صدر مقام لاہور ملتان اور ديگر تمام شہروں اور ديہي بستيوں ميں نو محرم کي مناسبت سے عزاداري کے  مخصوص جلوس برآمد ہوئے جبکہ اسلام آباد ميں قديم روايت کے مطابق نومحرم کو عاشورا کا جلوس برآمد ہوا - 

.......

/169