اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اتوار کو ناروے کے وزیر خارجہ بورجے برینڈے سے ملاقات میں کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ یہ ممالک دہشت گردی کا استعمال کرکے خطے اور دنیا کی سیکورٹی سے کھیل رہے ہیں۔
عبد اللہیان نے کہا کہ امریکہ نے تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف جو مغربی اور عرب ممالک کا اتحاد تشکیل دیا ہے وہ غیر قانونی ہے، کیونکہ اس اقدام سے تکفیری دہشت گردوں کی سرگرمیاں پورے خطے میں پھیل رہی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی قیادت میں اس نام نہاد اتحاد نے اکست سے عراق میں اور ستمبر سے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے، جب کہ اس نے شام میں اس کارروائی کے لیے دمشق سے ہماہنگی تک نہیں کی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ نے شامی حکومت کے خلاف لڑ رہے نام نہاد روشن خیال دہشت گردوں کو ہتھیاروں کی فراہمی اور عسکری تربیت فراہم کرنے کے اقدام کی بھی مذمت کی اور کہا کہ اس طرح کے اقدام سے جنگ زدہ اس عرب ملک میں بحران اور گہرا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ داعش سے مقابلے کے لیے سعودی عرب سمیت تمام علاقائی ممالک سے بات کرنے کے لیے آمادہ ہے۔
.......
/169