3 نومبر 2014 - 22:33
عراق، مجلس عزا پر دہشت گردانہ حملہ، 10 شہید

عراق میں امام حسین علیہ السلام کی مجالس کے لئے بنائے گئے خیمے کو دہشت گردوں نے حملے کا نشانہ بنایا جس میں 10 عزادار شہید اور 25 زخمی ہو گئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق جنوبی بغداد کے حی الاعلام علاقے میں دہشت گردوں نے بم دھماکہ کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی دوپہر درويش نامی علاقے میں واقع اس مقام پر کار بم کا یہ دھماکہ کیا گیا۔ زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

سنیچر کو بھی بغداد اور اس کے نواحی علاقوں میں کئی دہشت گرد حملے ہوئے تھے جن میں 24 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ سب سے بڑا دھماکہ ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور نے ٹرک میں بھرے دھماکہ خیز مواد سے کیا۔ ہفتے کے حملوں میں 57 افراد زخمی ہوئے تھے۔
.......

/169