3 نومبر 2014 - 12:42
ایران کے اہل سنت،شیخ النمر کی سزا کے خلاف ہیں

مذہبی اقلتیوں اور قوموں کے امور میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقرالنمر کی رہائی کے لئے بہت زیادہ کوششیں انجام دی ہیں۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مذہبی اقلتیوں اور قوموں کے امور میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے صدر کے مشیر نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریۂ ایران نے سعودی عرب کے ممتاز عالم دین شیخ باقرالنمر کی رہائی کے لئے بہت زیادہ کوششیں انجام دی ہیں۔ علی یونسی نے ایسنا کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کا حکم عالم اسلام ميں اختلاف، دشمنی اور کینے کا باعث بنے گا کہا کہ سعودی حکومت سے، شیخ نمر کی پھانسی کی سزا رکوانے کا مطالبہ کیاہے۔ مذہبی اقلیتوں اور قوموں کے امور میں صدر ایران کے مشیر نے کہا کہ ایران کے اہل سنت علماء نے بھی سعودی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شیخ نمر کے خلاف پھانسی کی سزا پر عمل نہ کرے۔ واضح رہےکہ سعودی عرب کے عالم دین شیخ نمر باقر النمر کہ جنہیں بے بنیاد الزامات میں سعودی فورسیز نے گرفتارکرلیا تھا،ریاض کی فوجی عدالت نے 15 اکتوبر2014 کو انہیں پھانسی کی سزا سنائی ہے جس کے خلاف عالمی سطح پر رد عمل کیا جارہا ہے۔
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲