3 نومبر 2014 - 10:49
کراچی میں شیعہ مومن کی شہادت

پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شیعہ دکاندار کو دھشتگرد گروہ سپاہ صحابہ نے شہید کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی میں ایک شیعہ دکاندار کو دھشتگرد گروہ سپاہ صحابہ نے شہید کر دیا ہے۔
۵۵ سالہ شیعہ مومن محبوب علی کو اس وقت گولی مار کر شہید کر دیا گیا جب وہ دکان میں بیٹھے ہوئے تھے۔ گولیاں لگنے کے بعد انہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا لیکن ان کو بچانے کی کوشش ناکام ہو گئی اور پولیس نے ان کی شہادت کی خبر دے دی۔
پاکستان کے شیعہ رہنماوں نے محبوب علی کے قتل کی مذمت کی اور تکفیری گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سے انتقام کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲