اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق صوبہ صلاح الدين کے علاقے الضلوعيہ، البوجيلي، عزيز بلد اور الرواشد ميں فوج اور عوامي رضاکاروں کے آپريشن ميں ايک سو دس سے زائد داعش کے دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہيں -
اس آپريشن ميں داعش کي درجنوں بکتر بند گاڑياں اور بھاري اسلحے نابود کرديئے گئے -
صوبہ صلاح الدين کے آپريشن کمانڈر عبدالوہاب الساعدي نے بتايا ہے کہ شہري بيجي کے اطراف ميں واقع المزرعہ نامي علاقہ داعش کے قبضے سے پوري طرح آزاد کراليا گيا ہے –
انہوں نے بتايا کہ اس آپريشن ميں ہلاک ہونے والوں ميں داعش کا ايک سينئر کمانڈر ابوعبداللہ التونسي بھي شامل ہے -
دوسري طرف صوبہ الانبار کے قبيلہ البونمر کے ايک رکن نے بتايا ہے کہ داعش کے دہشتگردوں نے اس قبيلے کے سيکڑوں افراد کو محاصرے ميں لے کے انہيں قتل عام کي دھمکي دي ہے -
اس رپورٹ کے مطابق داعش کے افراد نے صوبہ الانبار کے شہر ہيت اور الرمادي کے مشرق ميں واقع ايک بستي ميں جن لوگوں کو محاصرے ميں ليا ہے ان ميں زيادہ تعداد عورتوں اور بچوں کي ہے -
ايک دوسري رپورٹ ميں بتايا گيا ہے کہ داعش نےالرمادي کے شمال ميں واقع گاؤں راس الما پرحملہ کرکے درجنوں افراد کا قتل عام کرديا ہے -
صوبہ انبار کے قونصلر فلح الاصاوي نے بتايا ہے کہ کہ داعش کے زير کنٹرول علاقوں ميں اس طرح کے قتل عام کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہيں -
.......
/169