اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے حقوق انسانی کی وزارت کے مطابق گذشتہ چند دنوں کے دوران داعش کے دہشتگرد 322 افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔
حکام کے مطابق عراق کے صوبے الانبار میں ہونے والے اس واقعے میں البومر قبیلے کے 50 سے زائد مردوں اور عورتوں کو داعش کے دہشتگردوں کی مخالفت کرنے کی پاداش میں قطار میں کھڑا کر کے گولیاں مار دی گئی تھیں۔
البونمر قبیلے کے حکام کا کہنا ہے کہ تازہ ترین واقعہ اتوار کی صبح ہوا۔
بغداد سے غیر ملکی میڈیا کے مطابق سنی قبیلے البونمر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو قتل کرنا دولتِ اسلامیہ کا روز کا معمول بن چکا ہے۔
ایک سینیئر مذہبی رہنما نعیم الغود نے کہا ہے کہ داعش کے دہشتگرد سنی لوگوں کو چن چن کر قتل کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس قبیلے کے متعدد افراد کی لاشیں ایک اجتماعی قبر سے اس ہفتے کے اوائل میں برآمد ہوئی تھیں۔
.......
/169