اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اشرف غنی نے کل چین سے واپسی پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دورۂ پاکستان عنقریب ہی انجام پائےگا اور اس میں، افغانستان میں کم مدت، درمیانی مدت اور طولانی مدت کے امن کے عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اشرف غنی نے مزید کہا کہ چین نے افغانستان میں امن کے عمل میں مدد کے لئے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے اور سعودی عرب اور ترکی بھی اس سلسلے میں کابل کی نئی حکومت کی مدد کریں گے۔ " افغانستان کے لئے استانبول پراسس" کے چوتھے اجلاس میں شرکت کے لئے، صدر افغانستان چین کے دورے پر گئے تھے۔ واضح رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز نے اس اجلاس کے ضمن ميں اشرف غنی کے ساتھ ملاقات میں، افغانستان میں قیام امن کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت پر تاکید کی اور انہيں اسلام آباد کے دورے کی دعوت دی۔ واضح رہے کہ سابق صدر حامد کرزئی کے 13 سالہ دور صدارت میں کابل اسلام آباد تعلقات کشیدہ تھے۔
.......
/169