1 نومبر 2014 - 12:03
اورکزئی ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 20 طالبان دہشتگرد جہنم واصل

اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید، تین زخمی ہوگئے جبکہ بیس طالبان دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اورکزئی ایجنسی میں سیکورٹی فورسز اور امریکی سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں چھ سیکورٹی اہلکار شہید، تین زخمی ہوگئے جبکہ بیس طالبان دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورکزئی ایجنسی اور خیبرایجنسی کے سنگم پر واقعے علاقے شیرین درہ میں شدت پسندوں نے علی الصبح بھاری ہتھیاروں سے چیک پوسٹ پر فائرنگ شروع کر دی جس سے سیکورٹی فورسز کے چھ جوان موقع پر شہید، تین شدید زخمی ہوگئے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں بیس تکفیری دہشتگرد جہنم واصل ہوگئے۔

.......

/169