اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے کہا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات، سخت مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے واشنگٹن میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاوس کا یہ ماننا ہے کہ معینہ مدت میں جامع سمجھوتے کا امکان پایا جاتا ہے۔ دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ اگر ایران نے سخت فیصلہ کیا تھ آئندہ کچھ ہفتوں میں جامع معاہدہ ہو سکتا ہے۔ فرانس پریس کے حوالے سے رشا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق جان کیری نے کہا کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ارکان
حتمی نتیجے کے حصول کے لئے سنجیدہ ہیں اور ماہرین کے مذاکرات پر نتیجہ منحصر ہے۔
جان کیری نے کہا کہ وہ سمجھوتہ نہ ہونے کو برے سمجھوتے کے حصول پر ترجیح دیتے ہیں۔
.......
/169