31 اکتوبر 2014 - 19:36
مصر کے شیعوں نے شیخ الازھر کو عزاداری میں شرکت کی دعوت دی

مصر کے شیعہ مسلمانوں نے شیخ الازھر کو عاشورا کے دن عزاداری میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ ایکنا نیوز کے مطابق مصر کے ایک شیعہ رہنما سید طاہر الہاشمی نے جو عالمی مجلس اہل بیت کے رکن بھی ہیں شیخ الازھر احمد الطیب کو اس سال مسجد الحسین میں عاشورا کے موقع پر مجلس عزا میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے۔انہوں نے شیخ الازھر سے اس موقع پر خطاب کرنے کی بھی اپیل کی۔ ادھر مصر کی وزارت اوقاف کے فرسٹ سکریٹری شوقی عبداللطیف نے کہا ہے کہ اھل بیت کی محبت ہر مسلمان پر فرض ہے اور قرآن کریم نے اھل بیت کو نہایت عظیم مقام و منزلت عطا کی ہے اور انہیں رسول اللہ سے قریب ہونے کی وجہ سے اعلی مقام عطا فرمایا ہے۔ واضح رہے مصر میں اکثریت محبان اھل بیت علیھم السلام کی ہے البتہ شیعہ مسلمانوں کو اپنے مذہبی آداب بجالانے کے لئے رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

ْْْْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲