31 اکتوبر 2014 - 19:33
منشیات کی اسمگلنگ کاسرچشمہ بیرونی ملکوں کی مداخلت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ علاقے میں انتھا پسندی اور منشیات کی اسمگلنگ کاسرچشمہ بیرونی ملکوں کی مداخلت ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ارنا کی رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے آج افغانستان کے تعلق سے بیجنگ کانفرنس میں دہشتگردی، انتھا پسندی اور منشیات میں ہونے والے اضافے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان مسائل سے مشرق وسطی کے بعض ممالک کےحالات بحرانی ہوچکے ہيں اور ان میں اکثر مسائل کا تعلق بیرونی مداخلت سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے عالمی عزم و ارادے کی ضرورت ہے اور جو قومیں ان مسائل میں گرفتار ہیں انہیں اکیلا نہیں چھوڑا جاسکتا۔ محمد جواد ظریف نے امید کا اظہار کیا کہ افغانستان سے بیرونی افواج کے چلے جانے کے بعد انتھا پسندی کے اسباب ختم ہوجائيں گے کیونکہ علاقے کے بیشتر مسائل اور مشکلات بعض ملکوں کی مداخلت کا نتیجہ ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲