31 اکتوبر 2014 - 19:28
ایران کا اسلامی نظام اسلامی تعلیمات کی اساس پر قائم

اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یونیورسل پیریاڈیک ریویو پیش کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں یونیورسل پیریاڈیک ریویو پیش کیا ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہےکہ ایران یونیورسل پریاڈیک ریویو  پیش کررہا ہے۔ اس رپورٹ میں ایران نے انسانی حقوق کے بارے میں ایک سو تئيس اصولوں کے بارے میں انجام شدہ اقدامات کی تفصیلات پیش کیں ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے انسانی حقوق کمشین کے سربراہ محمد جواد لاریجانی نے بچوں، خواتین، تعلیم، حفظان صحت و علاج معالجے، شہری حقوق، سوشیل سکیورٹی، کمزور طبقوں کے حقوق، نیز ملک میں تعلیم و سائنس و ٹکنالوجی کی پیشرفت کے لئے حکومت کی جانب سے کئے گئے اقدامات کی تفصیلات پیش کیں۔ محمد جواد لاریجانی نے جینوا اجلاس میں کہا کہ ایران میں اسلامی نظام عوام اور جمہوریت کے اصولوں اور اسلامی تعلیمات کی اساس پر قائم ہے اور دو یوپی آر رپورٹوں کے درمیانی فاصلے میں ایران نے اقتصادی، سماجی اور ثقافتی لحاظ سے اپنی قوم کے حقوق کو یقینی بنانے میں نہایت اہم اقدامات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران بھرپور طرح سے منشیات کا مقابلہ کرنے کے لئے بھی اقدامات کررہا ہے اور عالمی سطح پر منشیات کے مقابلے میں صف اول میں شامل ہے۔محمد جواد لاریجانی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف دوہری پالیسیاں اپناکر انسانی حقوق سے ہتھیکنڈے کے طور پر استفادہ کیا جاتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲