اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سیاسی امور کے مشیر جیفري فیلٹمین نے فلسطینیوں اور اسرائيليوں کے درمیان امن مذاکرات شروع کرنے اور مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔جیفري فیلٹمین نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے جاری رہنے سے فلسطینیوں کے ساتھ مستقل امن کی کوشش میں رکاوٹ پیدا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری صورتحال، تشویشناک ہے اور اقوام متحدہ، اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کو بدستور غیر قانونی سمجھتا ہے اور تل ابیب سے بستیوں کی تعمیر کو فوری روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس، کونسل کے واحد عرب رکن ملک اردن کے مطالبہ پر بلایا گیا تھا جس میں صیہونی وزیر اعظم بینيامن نتین ياہو کی جانب سے 1060 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی اجازت دیئے جانے کے بعد فلسطینی انتظامیہ کی جانب سے کی گئی شکایت پر بحث کی گئی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک کے نمائندوں نے اسرائیل کی توسیع پسند پالیسیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲