اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ ابنا۔ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے ایران کے شہر شیراز میں سید احمد بن موسی شاہچراغ (ع) کے روضہ مبارک کی گرد زدائی کی۔
مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کے ساتھ دسیوں علماء، فضلا، ملکی اور صوبائی مقامات نیز خدام حرم نے شیراز میں واقع امام موسی بن جعفرعلیہ السلام کے فرزند اکبر احمد بن موسی علیہ السلام کہ جو شاہ چراغ کے نام سے معروف ہیں کے روضے میں حاضر ہو کر ضریح مطہر سے گرد زدائی کی۔
اس مراسم میں حرم مطہر کے متولی آیت اللہ سید علی اصغر دستغیب، فارس میں ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ ایمانی بھی شامل تھے ضریح مطہر کو گلاب محمدی سے معطر پانی کے ذریعے دھویا گیا۔
اس مراسم میں حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے مصائب کا تذکرہ کر کے گریہ و ماتم بھی کیا گیا۔











