30 اکتوبر 2014 - 14:25
کوں سا ملک امریکہ کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والا

امریکی صدر باراک اوبامہ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی وہائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت خارجہ کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والے غیرملکی رہنما ہیں ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر باراک اوبامہ انتظامیہ کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی وہائٹ ہاؤس اور امریکی وزارت خارجہ کو سب سے زیادہ پریشان کرنے والے غیرملکی رہنما ہیں ۔امریکی اہلکار کے اس اظہار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات میں کشیدگی ہے اور دونوں ملکوں کے حکام ایک دوسرے کے خلاف پیٹھ پیچھے باتیں کرنے لگے ہیں۔ یہ اس بات کی علامت ہے کہ نیتن یاہو اور اوبامہ حکومتوں کے تعلقات بحران کی طرف بڑھ گئے ہیں ۔ماضی میں اٹوٹ بندھن میں بندھے دونوں ملکوں کے تعلقات اب تک کی بد ترین سطح پر ہیں ، یہ تعلقات نومبر میں نیتن یاہو کے منتخب ہونے کے بعد مزید خراب ہوئے ہیں۔تجزیہ کار کہتے ہیں کہ اسی صورتحال کی بنا پر آئندہ برس تک اوبامہ انتظامیہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی سفارتی حمایت واپس لے سکتی ہے۔

.......

/169