30 اکتوبر 2014 - 14:02
سنی قبیلہ البونمر کے خلاف وہابی دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کا جواب دیا جائےگا

عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے سنی قبیلہ البونمر کے خلاف سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کی شدید الفاظ میںم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی قبیلہ البونمر کے خلاف داعش دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کا جواب دیا جائےگا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزير اعظم حیدرالعبادی نے سنی قبیلہ البونمر کے خلاف سلفی وہابی داعش دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کی شدید الفاظ میںم ذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنی قبیلہ البونمر کے خلاف داعش دہشت گردوں کے ہولناک جرائم کا جواب دیا جائےگا۔

انھوں نے کہا کہ وہابی دہشت گرد تمام اسلامی، انسانی اور اخلاقی قوانین کو پامال کرتے ہوئےاپنے سفاکانہ اور بہیمانہ جرائم سنی اور شیعہ کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ سلفی وہابی داعش دہشت گردوں نے کل رات صوبہ الانبار میں البونمر قبیلہ کے 48 جوانوں کو عراقی سکیورٹی دستوں کے ساتھ تعاون کرنے کے جرم میں ہلاک کردیا۔

.......

/169