30 اکتوبر 2014 - 11:38
بیت المقدس کے مشرق میں ایک فلسطینی کی شہادت

غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے بیت المقدس کے مشرق میں ایک فلسطینی باشندے کو شہید کردیا ہے۔

اہل  بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فلسطین میڈیا سیل کی رپورٹ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے آج بیت المقدس کے مشرق میں سلوان کالونی میں صہیونی جیل سے رہائی پانے والے 32 سالہ فلسطینی جوان معتز ابراہیم خلیل حجازی کے گھر پر حملہ کر کے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں یہ فلسطینی جوان شہیدہوگيا۔
یاد رہے کہ خلیل حجازی 12  سال تک غاصب صہیونی حکومت کے جیلوں میں قید رہا ہے۔
اس درمیان بدھ کی شام صہیونی آباد کاروں نے غرب اردن میں واقع جنوبی نابلس کی کالونی حوارہ میں ایک 12 سالہ فلسطینی بچے کو گاڑی کی ٹکڑ مار کر شدید زخمی کردیا۔
واضح رہے کہ ایک عرصے سے صہیونی آباد کاروں کی جانب سے  فلسطینیوں پر گاڑی چڑھائے جانے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲