30 اکتوبر 2014 - 09:22
بحرین میں چھے مہینے کا بچہ حسین حبیب جیل میں بند

چھ مہینے کا حسین حبیب تین دن سے آل خلیفہ کی جیل میں قید ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چھ مہینے کا حسین حبیب تین دن سے آل خلیفہ کی جیل میں قید  ہے۔ مرآۃ البحرین نیوز کی رپورٹ کے مطابق چھ مہینے کا یہ بچہ 27 اکتوبر سے اپنی والدہ کے ساتھ جیل میں قید ہے اور یہ بچہ شدید ترین انفکشن کا شکار ہے اور حتمی طور پر اس بچے کو اسپتال منتقل کیئے جانے کی ضرورت ہے، تاکہ ڈاکٹروں کی نگرانی میں اس کا علاج کیا جاسکے۔
واضح رہے کہ اس بچے کی ماں کو اپنے گرفتار شوہر کے لئے ضروری اشیاء جیل منتقل کرنے کے وقت آل خلیفہ کے کارندوں نے گرفتار کیا تھا۔
چھ مہینے کے بچے حسین حبیب کے والد کو آل خلیفہ حکومت کے خلاف پرامن مظاہروں میں شرکت کے الزام میں ایک سال کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
بحرین کے عوام نے 2011 سے ملک میں آزادی بیان اور اصلاحات کے حق میں مظاہرے شروع کر رکھے ہیں اور آل خلیفہ کی حکومت عوام کے پرامن مظاہروں کو بڑی بے دردی کے ساتھ کچل رہی ہے اور بے گناہ عوام کو بے بنیاد الزام لگاکر جیلوں میں ڈال رکھا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲