30 اکتوبر 2014 - 07:45
داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی محاصرے میں

داعش دہشتگرد گرد گروہ کے سرغنہ ابوبکرالبغدادی کو عراق اور شام کے سرحدی علاقے میں واقع ایک گاؤں میں محاصرے میں لے لیاگیاہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نےعراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ البغدادی کے قریبی ترین افراد کے مارے جانے کے بعد شام کے سرحدی علاقے البعاج کے ایک گاؤں میں اسے بھی محاصرے میں لے لیاگیاہے۔
اس رپورٹ کے مطابق اس علاقے سے گرفتار کئے جانے والے ایک دہشتگرد نے بتایا ہے کہ البغدادی نے اپنا حلیہ تبدیل کرلیا ہے۔
عراقی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ البغدادی کی گرفتاری کے لئے امریکہ اور عراق کی خفیہ ایجنسیوں کے درمیان زبردست رقابت چل رہی ہے۔
امریکی فریق البغدادی کی گرفتاری تک اپنی خفیہ اطلاعات عراقیوں سے چھپانے کی کوشش کررہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲