اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت کے صدر رجب طیب اردوغان اور نیٹو نے کردوں کو پیش کش کی تھی اگر وہ شام کی حکومت کے خلاف لڑیں گے تو انہیں کوبانی میں مدد دی جائے گي۔ کردوں کی پی کے کے اور وائي پی جی پارٹیوں نے نیٹو اور ترک صدر کی یہ پیش کش ٹھکرادی ہے۔ ادھر ایک کرد رہنما نے کہا ہے کہ انقرہ کی حکومت کردوں کو شکست سے دوچار کرنے کی سازش کررہی ہے۔ ھدیہ یوسف نے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کرد عوام اپنے شہر کوبانی کی بڑی دلیری سے حفاظت کررہے ہیں اور ترکی اس شہر میں کردوں کو شکست سے دوچار کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی یہ کوشش کررہا ہےکہ کوبانی کے شہریوں کو داعش کے مقابلے کے لئے کسی طرح کی مدد نہ پہنچ سکے اور وہ چاہتاہے کہ داعش کے تکفیری دہشتگرد اس شہر پر قابض ہوجائيں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲