29 اکتوبر 2014 - 11:46
ایران ناقابل اعتماد اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا:بروجردی

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران، ناقابل اعتماد اتحاد کا حصہ نہیں بنے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق علاء الدین بروجردی نے فرانس کے نیوز ٹی وی چینل 24  کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے دہشتگرد گروہ داعش کو تشکیل دیا ہے، آج داعش کے خلاف تشکیل پانے والے اتحاد میں شامل ہیں اور اس گروہ کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے جوہری مذاکرات کے بارے میں بھی مغربی ملکوں کو خبردار کیا کہ کسی بھی وجہ سے اگر حتمی جوہری سمجھوتہ طے نہیں پایا، تو اسلامی جمہوریہ ایران، قانونی اقدام کےساتھ، اپنی پرامن جوہری سرگرمیوں کےسلسلے کوجاری رکھےگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲