28 اکتوبر 2014 - 20:35
ايران اور اسلامي دنيا کے خلاف سامراجي سازشوں کو ناکام بنانے پر تاکيد

قائدانقلاب اسلامي نے حج کے اجتماع کو ايران کو عالم اسلام سے جدا کرنے کي دشمنوں کي سازشوں کا مقابلہ اور مخاطبين کي فکري و معنوي ضروريات کو پورا کرنے کا بہترين موقع قرارديا۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق  قائد انقلاب اسلامي آيت  اللہ العظمي سيد علي  خامنہ اي نے منگل کو اس سال کي حج کميٹي کے عہديداروں سے خطاب کرتے ہوئے فرمايا کہ ايران کے خلاف  دشمنوں کے پروپيگنڈوں کا مقابلہ کرنے اور مخاطبين کي فکري اور معنوي ضروريات کو پورا کرنے کے لئےحج کو زيادہ سے زيادہ موثر اور کارآمد بنانا ايک ضرورت ہے۔

قائد انقلاب اسلامي نےفرمايا کہ اسلامي جمہوريہ ايران اور عالم اسلام کے درميان ديوار کھڑي کرنا امت اسلاميہ کے اتحاد کے دشمنوں کي ايک چال ہے اور سب کو حج کے عظيم اجتماع سے اس قسم کےجعلي فاصلےکو ختم اور دشمنوں کے پروپيگنڈوں کي وجہ سے ايران کے سلسلے ميں قائم ہونےوالي غلط رائے کو ختم کرنے کے لئے بہترين موقع  کے طور پر استفادہ کرنا چاہئے ۔

آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے امت اسلاميہ کے اتحاد کو عالم اسلام کي آج کي سب سے بڑي اور اہم ضرورت قرارديا اور فرمايا کہ مسلمانوں کے درميان اتحاد اور بھائي چارہ اسلام کي ديني بنياد ہے اور اس معاملےپر اسلامي جمہوريہ ايران کسي سے کوئي سودا نہيں کرسکتا ۔ قائدانقلاب اسلامي نے فرمايا کہ اتحاد کا مطلب مختلف اسلامي فرقوں کا اپنے عقائد اور  نظريات سے عدول کرنا يا انہيں ترک کردينا نہيں ہے ۔ آيت  اللہ العظمي خامنہ اي نےفرمايا کہ امت اسلاميہ کے درميان اتحاد کا مطلب جو اسلامي جمہوريہ ايران کا بنيادي نعرہ ہے، يہ ہے کہ  امت کے فرقے ايک دوسرے سے دشمني نہ کريں اور اہم عالمي معاملات ميں ايک دوسرے کا ساتھ ديں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169