اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیر اعظم تمام سلام نے کہ جو شام کے بارے میں عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئےجرمنی کے دارالحکومت برلن کے دورے پر ہیں، جرمنی کی چانسلر انجلا مرکل کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لبنان کی فوج ملک میں امن و استحکام اور سیکیورٹی کی بحالی کے لئے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ کررہی ہے اور اس حوالے سے تمام سیاسی گروہوں اور عوام، لبنان کی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔
لبنان کے وزیر اعظم نے تاکید کی کہ مشرق وسطی کا علاقہ حساس اور بحرانی دور سے گزر رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری ٹھوس طریقے سے اس بحران کے خاتمے کے لئے کوشش کرے۔ لبنان کے وزیراعظم نے اس عالمی اجلاس میں شام کے پناہ گزینوں کی مدد کے لئے، ملکوں کی حمایت کو اہم قرار دیا اور کہا کہ کوئی بھی ملک ان مشکلات تنہا مقابلہ نہیں کرسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲