اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کی ایک ثقافتی تنظیم نے ایک پراسرار اقدام کرتے ہوئے صہیونی حکومت کے ساتھ اپنے روابط کی ترویج کرنے کے لیے جہاں دوسرے مخفیانہ اقدامات انجام دئے ہیں وہاں لوگوں کے درمیان اسرائیل کی نسبت پائی جانی والی درینہ دشمنی میں کمی لانے کے لیے اسرائیلی ثقافت کی نمائش بھی لگائی ہے۔
رواں سال چند صہیونیوں نے اسلام آباد یونیورسٹی میں لگی اقوام عالم کی ثقافتی نمائش میں اسرائیل کی جانب سے شرکت کرتے ہوئے ’’اسرائیلی فرھنگ، رسومات اور آداب‘‘ کے عنوان سے مخصوص روم لے کر نمائش میں حصہ لیا۔
یونیورسٹی کے طلبہ اور اسلامی تنظیموں کے شدید اعتراضات کے بعد یونیورسٹی کے عہدہ داروں نے سہ نفرہ کمیٹی تشکیل دے کر اس مسئلے کی جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا۔
قابل توجہ بات یہ ہے کہ اس یونیورسٹی کی سربراہی سعودی عرب کے ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کے پاس ہے اور یہ نمائش بھی یونیورسٹی کی مسجد ملک فیصل میں لگائی گئی۔
اس نمائش میں صہیونیت کی نمایاں علامتیں، اعلی عہدہ داروں کی تصاویر اور صہیونیت کا پرچم نمائش کے طور پر لگایا گیا تھا جبکہ مخصوص روم پر لگے بینر کے نیچے یہ جملہ لکھا ہوا تھا: ’’امن و سلامتی کی سرزمین پر آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں‘‘۔
یہ ایسے حال میں ہوا ہے کہ پاکستان کے عوام اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ بغیر یونیورسٹی کی اجازت کے اسرائیل کے لیے روم مخصوص کیا جانا ناممکن ہے۔






