28 اکتوبر 2014 - 06:29
سید حسن نصراللہ: تکفیریوں کے خلاف بھر پور جد وجہد پر تاکید، تکفیری نظریات کا سرچشمہ وہابیت

حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے تکفیریوں کے خلاف بھرپور جد و جہد پر تاکید کی ہے ۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے پیر کی رات جنوبی بیروت کے الرویس ضاحیہ کے علاقے میں سیدالشھداء کامپلکس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس طرح تکفیریوں کے ہاتھوں اسلام کی شبیہ بگاڑ کر پیش کی جارہی ہے اس کی تاریخ اسلام میں کوئی مثال نہيں ملتی ۔

 حسن نصراللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمنوں نے پوری دنیا میں تکفیری نظریات کے فروغ کے لئے سیکڑوں ارب ڈالر خرچ کئے ہیں کہا کہ آ ج دین اسلام ، مسلم امۃ اور اسلامی معاشرے کو خطرہ ہے اور مسلمانوں کو عالم اسلام میں تکفیری طاقتوں کے فروغ کو سمجھنااور اس کا مقابلہ کرناچاہئے۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری نظریات اسلام کو سمجھنے میں غلطی کا باعث بنے ہیں کہا کہ تکفیری سرغنہ کبھی بھی فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف جنگ نہيں کرنا چاہتے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے سربراہ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ تکفیری نظریات کا سرچشمہ وہابیت ہے کہا کہ دوسوسال پہلے، عرب علاقے میں ایک نئی فکری تحریک نے پنپنا شروع کیا اور بعض حکومتیں اسے پوری دنیا میں مضبوط بنانے اور فروغ دینے کےلئے کوشش کررہی ہیں۔

سیدحسن نصراللہ نے تکفیری افکار کے مقابلے میں حقیقی اسلام کے دفاع کے لئے شیعہ اور سنی علماء کی ذمہ داری اور کردار پر تاکید کی اور تکفیری افکار کو روکناضروری قراردیا۔

.......

/169