اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق مصر کے علاقہ صحرائےسینا میں دہشت گردوں کے خلاف مصری فوج نے فضائی کارروائی کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کردیا ہے۔
یہ کارروائي شمال سینا میں العریش اور شيح زوید علاقوں میں کی گئی مصری فوج نے اس کارروائی میں آپاچی ہیلی کاپٹروں سے استفادہ کیا۔ واضح رہے کہ مسلح دہشت گردوں نے جمعہ کو اسی علاقہ میں ایک حملے میں 33 مصری فوجیوں کو ہلاک کردیا تھا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے 3ماہ تک صحرائے سینا میں ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔
.......
/169